لندن: ایک خاندان کے ہاں 65 سال بعد یا چوتھی نسل میں پہلے لڑکے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے لگ بھگ 3 دہائی پرانی ایک تصویر کو دوبارہ نئی شکل میں بنایا،یہ تصویر ایک مقامی روزنامے میں شائع ہوئی تھی جس میں ایک خاندان کی 5 نسلوں کو دکھایا گیا تھا۔

برطانیہ کے قصبے Stowmarket سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ شانتیل اسٹون کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹے کی پیدائش ہوئی جب 1997 میں شانتیل اسٹون کی پیدائش ہوئی تھی تو ان کی نانی نے اپنے خاندان کی 4 نسلوں کے ساتھ نومولود بیٹی کی تصویر کھچوائی تھی، اب شانتیل اسٹون کے ہاں 26 نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تو ان کی نانی نے ایک بار پھر ایسا کیا۔
photo
1997 کی تصویر میں شانتیل اسٹون اپنی والدہ ایمنڈا لی کی گود میں تھی جبکہ شانتیل اسٹون کی نانی لنزے اسٹون، پرنانی جوآن ایبرن اور سکڑ نانی ایڈتھ میننگ بھی اس تصویر میں موجود تھیں-

آخری بار اس خاندان میں لڑکے کی پیدائش 1959 میں لنزے اسٹون کے بھائی کیون کی ہوئی تھی، لنزے اسٹون کے مطابق ‘مجھے یاد ہے کہ رپورٹر میرے نانا کے گھر 1997 میں آیا اور یہ تصویر کھینچی،ان کے مطابق اس زمانے میں ایمنڈا کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلی بار لڑکا ہو جائے مگر پھر اس نے 3 مزید لڑکیوں کو جنم دیا۔
uk
اب نئی تصویر میں ایڈتھ میننگ کی جگہ 91 سالہ جوآن ایبرن نے لے لی ہے اور وہ اپنی والدہ کی جگہ اس خاندان کی سرپرست بن چکی ہیں جبکہ اس لڑکے کی سکڑ نانی ہیں،جوآن ایبرن کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا خاندان جمع ہوا تاکہ بچے کی پیدائش پر جشن منا سکے اور اس موقع پر نئی تصویر کھینچی گئی۔

لنزے اسٹون کے مطابق یہ بہت خوبصورت موقع تھا انہوں نے کہا کہ میرا نواسا بہت خوبصورت ہے اور اپنے والدین کی طرح کافی متحرک نظر آتا ہے،اس نے وضاحت کی کہ اس کی بہن کو بھی ایک پوتے سے نوازا گیا ہے، یعنی تھیو بھی خاندان میں اکیلا لڑکا نہیں ہے۔

Shares: