عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ مہنگائی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
0
40
confrence

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت مہنگائی اور بجلی کی اوور بلنگ کے خلاف قانونی مشاورت کے لیے وکلاء کنونشن کا انعقاد کیاگیا۔

باغی ٹی وی: وکلاء کنونشن شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ کےصوبائی سیکٹریٹ میں منعقد ہوا۔کنونشن میں سندھ بارایسویسی ایشن اور کراچی بار کے نامور وکلاء شریک ہوئے۔وکلاء نے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز اور اوور بلنگ کے خلاف قانونی مشورے اور اپنی خدمات کی پیشکش کی۔اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت اتوار کوہونے والے اینٹی مہنگائی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ اس ملک میں طاقتور طبقہ کی شنوائی ہوتی ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کرے گی بجلی کا بل دینے کے لیے لوگوں کے پاس کچھ نہیں ہے اس صورت میں وہ نہ گھر چلا سکتا ہے اور نہ قانونی جنگ لڑ سکتا ہے ہم وکلاء کے ذریعے لوگوں کو ان کے حقوق سے روشناس کرائیں گے گلی محلے کی داستانیں اور مسائل حل کرنے کے لیے آپ کو دعوت دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ جڑیں اور قانونی تعاون کریں۔ہم جو اپنے لیے آواز نہیں اٹھا سکتا اس مظلوم کی آواز بنیں گے۔

امریکا نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

ہمیں آپ ظالم کے ساتھ نہیں دیکھیں گےکراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے کہا کہ وکلاء عدل و انصاف کی علامت ہیں ۔اور معاشرے میں قانون کی عمل داری میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کی آواز بنے گی۔ اور قانون کے دروازے کھٹکھٹائے گی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ مہنگائی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ وکلاء عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کی قانونی معاونت کریں گے۔

مسلمان اور سائنس ، تحریر:حیدرعلی صدّیقی

وکلاء برادری مرکزی مسلم لیگ کراچی کے اینٹی مہنگائی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔کے الیکڑک کی اوور بلنگ اور مہنگائی کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کو یقین دلاتے ہیں کہ وکلاء ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سول سوسائٹی کی تمام تنظیموں کے ساتھ مل کرمہنگائی اور کے الیکڑک کے خلاف مل کر تحریک چلائیں گے۔مہنگائی کسی ایک فرد کا مسئلہ نہیں قومی مسئلہ ہے ۔سندھ کورٹ بار ایسوسی ایشن مرکزی مسلم لیگ کی جدوجہد کے ساتھ شریک ہوگی۔

پٹرول پمپس پرمقررہ نرخ سے زائد وصولی

Leave a reply