پاک-چین سرحد پر تاجروں کا 68 روز سے جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
تاجروں کے احتجاج کی قیادت کرنے والے ممتاز جاوید حسین نے بتایا کہ وفاقی سطح پر مذاکرات کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا، جس کے بعد سپریم کونسل کے فیصلے کے تحت دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ مطالبات مطلوبہ انداز میں تسلیم نہیں ہوئے، لیکن معاہدے کی روشنی میں احتجاج ختم کیا گیا ہے۔تاجر رہنما ریحان شاہ کے مطابق سوست ڈرائی پورٹ پر پھنسے ہوئے 200 سے زائد کنٹینرز کو اگلے دو روز میں کلیئر کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت ایک ماہ کے اندر ایس آر او جاری کیا جائے گا، اور اگر ایسا نہ ہوا یا تاخیر کی گئی تو سپریم کونسل اور تاجر دوبارہ بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے تاجر سلک روٹ ڈرائی پورٹ پر 68 دن سے دھرنا دیے بیٹھے تھے، جس کے باعث پاک-چین تجارت اور سیاحت مکمل طور پر معطل ہوگئی تھی۔
ڈنمارک کے فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرونز کی پرواز، ’ہائبرڈ حملہ‘ قرار
رجب بٹ نے جنسی تعلقات پر مجبور کیا،ٹک ٹاکر فاطمہ خان
ٹرمپ انتظامیہ کی سپریم کورٹ سے پیدائشی شہریت پر نظرثانی کی اپیل
ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے سفیر واپس بلا لیے








