بیجنگ: چین میں 68 سالہ شخص نے اپنے بیٹے کی منگیتر سے ہی شادی رچالی، اپنے بیٹے کی سابقہ منگیتر سے یہ اس کی چوتھی شادی ہے۔
باغی ٹی وی: چینی میڈیا کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج نے اپنے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے شادی کرلی ہےلیولیانج کی عمر 68 سال ہے جب کہ وہ پہلے بھی تین بار شادی کرچکا ہے لیو لیانج نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اس کے بعد مزید 2 شادیاں کم عمر خواتین سے کی تھیں۔
میڈیا کے مطابق لیو لیانج کے بیٹے نے اپنے والد کو گرل فرینڈ سے ملوا کر بتایا تھا کہ وہ اس لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے لیکن لیو اپنے بیٹے کی منگیتر پر دل ہار بیٹھا اور اس سے شادی کرنے کےلیے سازشیں کرنے لگاسازش کے تحت لیو لیانج نے جھوٹے الزاما ت لگا کر پہلے گرل فرینڈ کے خلاف اپنے بیٹے کو بھڑکایا اور پھر بیٹے کی دوستی اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ کروا دی بعد ازاں بیٹے کی سابقہ گرل فرینڈ کو مہنگے ترین تحائف دے کر اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔
چین میں پھیلنے والا وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ؟
لیو کے بیٹے کو چھ ماہ بعد علم ہوا کہ اس کی سابقہ منگیتر اس کی تیسری سوتیلی ماں بن چکی ہے، جس کے بعد نوجوان شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا لیولیانج کی بدقسمتی کہ وہ اپنی چوتھی شادی کے بعد مشکلات میں پھنس گیا، اور اس پر رشوت اور بدعنوانی کے مقدمات سامنے آنے کے بعد عدالت سخت سزا سناچکی ہے۔
سویڈن ، بھیڑیوں کی آبادی کا تقریباً 10% شکار کرنے کی اجازت
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں لیو لیانج کو 17 ملین ڈالر رشوت لینے اور 450 ملین ڈالر سے زائد غیر قانونی قرضے جاری کرنے پر 2 سال کی مہلت کے ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن غیر قانونی کاموں کے ساتھ لیو لیانج کا کردار بھی سرخیوں میں رہا-