سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا اور فورسز نے مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دشمن فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید ہونے والے دیگر جوانوں میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے تحت وژنِ "عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی مدد یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی مہم تیز رفتار طریقے سے جاری رکھیں گے
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید
نئی دہلی میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام، کروڑ وں روپے ضائع
حیدرآباد میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز، اموات میں اضافہ








