اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 7 مختلف مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس کیس میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کارروائی کی۔بشریٰ بی بی کی نمائندگی انصر کیانی ایڈوکیٹ اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ نے کی، جو عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 7 مختلف مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کے لئے بھی درخواست دائر کی گئی۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ آبپارہ، سیکرٹریٹ، ترنول، رمنا، مارگلہ اور کراچی کمپنی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔