لیہ : ویگن اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس دوران وین کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کی وجہ سے مسافر وین منی ٹرک سے ٹکرا گئی

لیہ ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ویگن اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
مسافر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس دوران وین کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کی وجہ سے مسافر وین منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply