چونیاں :ڈاکوؤں نے نوجوان کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ کے قیمتی جانور لے اُڑے
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) لٹیرے بے لگام، پولیس بے بس، تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ڈاکوؤں نے نوجوان کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ کے قیمتی جانوروں سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چونیاں کی حدود مولا پور پر تین پانچ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان اکرم یسین کو حویلی میں یرغمال بنایا اور نقدی 7 لاکھ روپے کے قیمتی جانور ڈکیتی کر کے باآسانی فرار ہو گئے،پولیس کے اعلیٰ حکام کو چوری، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں کمی آنے کی بجائے وارداتوں میں مزید آضافہ ہو رہا ہے تاجر، وکلاء اور شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں مولا پور پر پولیس کا گشت کا نظام بھی انتہائی غیر فعال ہے 15 اطلاع پر پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی، چونیاں اور گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری۔