کراچی ائیرپورٹ پر7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

0
62

کراچی: ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 7 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 7 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

 

ایف آئی اے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آف لوڈ کئے گئے مسافروں میں عرفان الدین، محمد عمار، رمیش کمار، محمد سیف اللہ، اکرام شاہ، شیر زادہ اور ریحان احمد شامل ہیں‌،ایف آئی اے کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسافر بطور سی مین ملازمت کے غرض سے کولمبیا سفر کر رہے تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے سفری دستاویزات جعلی نکلے۔

 

حکام کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں پانامہ سی ڈی سیز کی مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئےملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

 

ادھر کراچی کی ائیر پورٹ پولیس نے مسافر کے 4 قیمتی موبائل فون پر مشتمل بیگ گمشدگی کے تین دن بعد تلاش کرکے مسافر کے حوالے کردیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق 4 دسمبر کو محمد عارف نامی مسافر اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 کے ذریعے کراچی پہنچا اور اپنا ایک پارسل ائیر پورٹ پر ہی بھول گیا۔

 

عرفان بہادر کے مطابق مسافر نے اگلے روز 5 دسمبر کو ائیرپورٹ تھانے میں پارسل میں لگ بھگ آٹھ لاکھ روپے مالیت کے چار قیمتی موبائل فون کی موجودگی اور گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

 

ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق رپورٹ کے اندراج کے بعد انہوں نے ٹیکنیکل طریقے سے مذکورہ پارسل تلاش کرکے اس میں موجود چار موبائل فون مسافر کے حوالے کر دیے۔مسافر محمد عارف نے ائیر پورٹ پولیس کے احساس ذمہ داری اور اس کی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے

Leave a reply