کراچی میں 7 سال کی بچی سےمبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

باغی ٹی وی :شرمناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے پولیس سرجن نے بتایا کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں، دوسری جانب بچی کی والدہ کا کہنا ہےکہ بچی پیر کی شام گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھی، نامعلوم شخص نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگیا۔

قبل ازیں بورے والا میں اوباش شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی ،لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کو ساتھیوں کی مدد سے اپنے گھرمیں لے جا کر زیادتی کی۔

Shares: