لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیوں میں سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے جس کے نتیجے میں7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے تمام آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ پر کیے گئے کارروائیاں راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور اور گوجرا نو الہ میں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گرفتار سات دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور رقم برآمد کی گئی گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
سرگودھا: کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید ،جائیداد …
علاوہ ازیں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید ،جائیداد ضبط کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنادیا، مقدمہ کی سماعت کے بعد مجرم کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرایزم ڈیپارٹمنٹ نے 27 مارچ2023 کو سرگودھا کے قصبہ حیدر آباد ٹاؤن کی گلی نمبر 5 کے رہائشی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے طاہر محمود نامی دہشت گردی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز، پسٹل برآمد کیا تھا جس کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحٹ سی ٹی ڈی تھانہ سرگودھا میں درج کیا گیا تھا-