پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پاک فوج نے افغان صوبہ پکتیکا میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے گل بہادر گروپ کے خوارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائدخوارج ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، 48 گھنٹے کی سیزفائر کی مکمل پاسداری کے بعد پاکستان نے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا اور پکتیکا میں موجود گل بہادر گروپ پر بھرپور کارروائی کی۔رپورٹ کے مطابق کچھ دیر قبل پاک فوج نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحدی پٹی کے قریب افغانستان کے اندر موجود خوارجی کیمپوں پر ہدفی حملہ کیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہی گروپ ہے جس نے آج شمالی وزیرستان میں گاڑی کے ذریعے ناکام حملہ کیا تھا، جس میں ایک پاکستانی سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
جوابی کارروائی میں پاک فوج نے گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں گروپ کی قیادت سمیت 100 سے زائد خوارجیوں کے مارے جانے کی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں
سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ 3-3 گول سے برابر
سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ 3-3 گول سے برابر
کراچی ،سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کا امکان، 4 کمپنیاں میدان میں
حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل