70سالہ بابے کا 13 سالہ بچی سے اس کی غیرموجودگی میں نکاح

بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے، جس نے بتایا کہ میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا میرا نکاح ہوگیا

سوات(باغی ٹی وی)70سالہ بابے کا 13 سالہ بچی سے اس کی غیرموجودگی میں نکاح،بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے،معمر شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دئے،

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 70 سالہ شخص کا نکاح 13 سالہ لڑکی سے اس کی غیر موجودگی میں پڑھا دیا گیا،آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کا بچی سے نکاح کا یہ واقعہ بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق معمر شخص کے 8 بچے اور نواسے بھی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ معمر شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دئے،

بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے، جس نے بتایا کہ میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا میرا نکاح ہوگیا،نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ بھی جاری کردیا۔

Leave a reply