ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سوانگ بھدرا میں ستر سالہ خاتون کے ساتھ اس کے پڑوسی نے زیادتی کی ہے ،پولیس کے مطابق خاتون کے پڑوسی نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر خاتون کے ساتھ زیادتی کی

پولیس کے مطابق ملزم نے شراب زیادہ پی لی اور خاتون کے گھر میں اسوقت گھسا جب وہ اکیلی تھی، پولیس نے 27 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.

پولیس کے مطابق زیادتی کرنے والا مجرم شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں.خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے.

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کے اکثر واقعات کے بارے میں رپورٹس درج نہیں کروائی جاتی ہیں لیکن 2016 میں 40 ہزار زیادتی کے مقدمات درج ہوئے تھے۔بھارت میں جنسی زیادتیوں‌کے بڑھتے ہوئے واقعات کی دنیا بھر میں پھیلنےوالی خبروں کے بعد خواتین اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے بھارت کے خلاف تحقیقات کرنے اورپابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: