آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں شدید بارش اور سیلاب سے ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک بہہ جانے کے باعث رتی گلی بیس کیمپ میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق ریسکیو آپریشن صبح 7 بجے شروع ہوا اور دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر مکمل ہوا، جس میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 98 گاڑیاں اور تمام سیاح وادی نیلم سے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔ایس ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔
خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: بلیک باکس تاحال لاپتا
برسلز میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ، بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
18 سے 22 اگست: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی