وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں تقریباً 7 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ نیشنل گرڈ پر ساڑھے 3 کروڑ کے قریب صارفین رجسٹرڈ ہیں جبکہ کرپٹو کے لیے بجلی کا کوئی ریٹ تاحال مقرر نہیں کیا گیا۔ تقریباً 1 کروڑ 85 لاکھ صارفین کو صفر سے 100 یونٹ پر 90 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ 100 سے 200 یونٹ والے صارفین کو 70 فیصد سبسڈی ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 60 سے 70 لاکھ سے بڑھ کر 1 کروڑ 83 لاکھ ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پچھلے 9 ماہ میں 200 یونٹ سے کم صارفین کے لیے بجلی مزید 60 فیصد سستی کی گئی، جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 58 فیصد کمی آئی۔ جون 2024 میں انڈسٹری سے 255 ارب روپے کی کراس سبسڈی لی جاتی تھی جو اب کم ہو کر 94 ارب رہ گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کا ٹیکس سمیت ٹیرف 48.7 روپے سے کم ہو کر 38.4 روپے ہوا ہے، اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ریٹ میں بھی سلیب کے مطابق 11 سے 17 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کراس سبسڈی کا بوجھ کم کر کے گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کا امکان

شمس اسلام قتل کیس: خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ دہشتگرد قرار دے دیا

Shares: