حکومت نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 71 افراد کو سول ایوارڈز دینے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ ڈویژن میں اجلاس ہوا، جس میں ملک و قوم کی حفاظت کے لیے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے سول ایوارڈز کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مجموعی طور پر 71 افراد کے لیے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، ان لوگوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی بے مثل خدمت کی ہے۔
حمیرا اصغر کا چوکیدار،گھریلو ملازمہ،بلڈنگ انتظامیہ تفتیش میں شامل
محسن نقوی نے کہا کہ قوم ان بہادر سپوتوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی، شہدا وطن کے سر کا تاج ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، غازی قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی جرات پر سب کو ناز ہےشہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن، ڈپٹی ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی،تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز اور سیکریٹریز داخلہ نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی۔
پچھلی بار جو وار کیا، وہ ابتدائی تھا، اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے،خامنہ ای