افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک عوامی ٹرک بے قابو ہو کر دریا میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 71 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، یہ سانحہ ایتھوپیا کے ضلع بونا میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر ٹرک تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گیا اور دریا میں جا گرا۔حادثے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی حالت میں زخمی افراد کو منتقل کیا گیا، جنہیں بونا جرنل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق، یہ مسافر شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ مرنے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ حادثے کے وقت ٹرک میں سواریوں کی تعداد زیادہ تھی، جس کی وجہ سے اس واقعہ نے شدید نقصان پہنچایا۔

ایتھوپیا میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ملک میں ڈرائیونگ کے معیار کی کمی اور گاڑیوں کی فنی حالت کے ناقص ہونے کی وجہ سے ہر سال کئی افسوسناک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں بھی ایسے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، جن میں کئی افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 میں بھی ایتھوپیا کے ایک علاقے میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 38 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی، جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔ اس کے بعد سے بھی ایتھوپیا میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، لیکن ابھی تک اس میں کمی آتی دکھائی نہیں دیتی۔اس حادثے پر ایتھوپیا میں سوگ کی فضا ہے اور حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش،دو خواتین گرفتار

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا شراب کا دھندہ

Shares: