گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 72 فلسطینی شہید اور 356 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 12 ہزار 170 فلسطینی شہید اور 51 ہزار 818 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے مجموعی طور پر 64 ہزار 718 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 63 ہزار 859 زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد شہید اور 87 زخمی ہوئے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روز قحط کے باعث 7 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جبکہ غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں اب تک 411 افراد (جن میں 142 بچے بھی شامل ہیں) اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
ٹرمپ کے قریبی ساتھی،قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک فائرنگ میں ہلاک
مصطفی عامر قتل کیس: ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر
عراقی فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات
پاک بھارت میچ،بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کردی








