غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور صرف آج صبح سے اب تک صہیونی فوج کی بمباری میں 73 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ان میں سے 11 افراد امداد کی تلاش کے دوران شہید ہوئے، جبکہ 43 افراد غزہ سٹی میں بمباری کا نشانہ بنے۔ادھر اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزالیل سموتریش نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تقریباً تمام حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا۔ انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ اس کی توثیق کریں۔مغربی یروشلم میں نیوز کانفرنس کے دوران سموتریش نے ایک نقشہ دکھایا جس میں رام اللہ اور نابلس سمیت صرف چھ بڑے فلسطینی شہروں کو چھوڑ کر پورے مغربی کنارے کو اسرائیلی کنٹرول میں دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقصد ’’زیادہ سے زیادہ علاقہ اور کم سے کم فلسطینی آبادی‘‘ کو اسرائیلی خودمختاری میں لانا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کے لیے ایجنڈے سے نکال دیا جائے۔سموتریش، جو خود مقبوضہ علاقے میں قائم ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہیں، وزارت دفاع کے اس ادارے کی نگرانی بھی کرتے ہیں جو یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیتا ہے۔

کرک میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

جیل میں طبی معائنہ: عمران خان میں ورٹیگو اور ٹینائٹس کی تشخیص

مودی کی تمام سازشیں الٹی،ڈھاکہ میں‌ امریکی کرنل قتل، تانے بانے را سے جا ملے

شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کا امکان زیر بحث

Shares: