سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں

0
67
SECP

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں۔ باقی ایپس بھی 31 مئی تک گوگل پلے سٹور سے ہٹا دی جائینگی۔ جبکہ ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں بزنس کیلئے ایپس کو پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرم سے فرانزک آڈٹ کرانا ہوگا۔ اسی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ایس ای سی پی این او سی جاری کرے گا۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ای سی پی خالدہ حبیب نے بتایا کہ گوگل کیلئے بھی اپنے پلے اسٹور پر لسٹنگ کیلئے ریفرنس پوائنٹ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ ہوگی، جب تک کوئی ایپ ہمارا لائسنس کا اسٹیٹس ری فلیکٹ نہیں کرے گی، گوگل اس کو اپنی ایپ سٹور پر لسٹنگ کی اجازت نہیں دے گا ،باہر سے کوئی ایپس پاکستان کے لوگوں کو اپروچ نہیں کر سکے گی، جو کہ ہماری منظور شدہ نہیں ہوگی۔

خالدہ حبیب کے مطابق تقریبا 90 ارب روپے کے قریب ڈسبرسمینٹ ہو چکی ہیں ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو چکے ہیں انہوں نے چھوٹے چھوٹے نینو لینڈنگ کی فارم میں کیا ہے اس سے ان ایریا میں پینیٹریشن ہوئی ہے جو بینکوں کی کوریج میں نہیں آتے۔ ایس ای سی پی اورایف آئی اے حکام کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنیوالی آئی ڈی اے نامی ایپ کے خلاف شکایت موصول ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
ایس ای سی پی حکام نے بتایا کہ گوگل کے ساتھ معاہدےکےتحت غیرقانونی دھندےپرقابو پایا جائے گا،اورباقی ایپس بھی31مئی تک بندکردی جائیں گی۔ دوسری جانب حکام قانونی ڈیجیٹل لینڈنگ ایپس کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

Leave a reply