بھارتی اداکار کرینہ کپور خان کی فلمی دنیا میں 25 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ اب بھی دلوں اور باکس آفس پر راج کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جن میں کریتی سینن اور تبّو کے ساتھ "کرو” اور روہت شیٹی کی "سنگھم اگین” شامل ہیں، جس میں اجے دیوگن اور ارجن کپور کے ساتھ ساتھ دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف اور اکشے کمار نے بھی کیمئو رولز ادا کیے تھے۔

گزشتہ شام کترینہ اپنی نیوٹریشنسٹ روجوتا دیویکر کی کتاب "دی کامن سینس ڈائیٹ” کی لانچ کے موقع پر موجود تھیں، جہاں انہوں نے اپنے کام اور فیملی لائف کو متوازن رکھنے کے اپنے ارادوں کے بارے میں بات کی۔44 سالہ اداکارہ نے کہا، "عمر صرف ایک عدد ہے۔ میں ہمیشہ فٹ رہنا چاہتی ہوں تاکہ جو کچھ بھی بڑھاپا لائے، میں اس کا مقابلہ کر سکوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میں 70 یا 75 سال کی عمر میں بھی سیٹ پر جا کر کام کر سکوں۔ میں اپنی زندگی بھر کام کرتی رہنا چاہتی ہوں۔ مجھے اپنے پوتے پوتیوں کو اُٹھانے کے لیے جھکنے کے قابل ہونا چاہئے، اور اس کے لیے مجھے درست کھانا کھانا ہوگا، اور اس بات میں روجوتا کی رہنمائی بہت مددگار ہے۔”

اداکارہ کرینہ نے اپنی زندگی میں یوگا، صحیح غذا اور ورزش کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی، اور کہا، "میرے لیے بڑھاپا اور زندگی یہی ہے۔ مجھے یہ پسند ہے، اور میں اس کو گلے لگا رہی ہوں۔ لیکن میں ان تمام چیزوں پر عمل کر رہی ہوں جیسے گھی کھانا، کھچڑی کھانا، تھوڑی بہت وزن کی ٹریننگ کرنا تاکہ پٹھوں کی طاقت بڑھے، تھوڑی سی سیر کرنا، سوریا نمسکار کرنا، اور اپنی چھوٹی موٹی کام خود کرنا بجائے اس کے کہ میں چہرے کی دیکھ بھال اور بوٹوکس کرواؤں۔”

کرینہ ہمیشہ اپنے کردار گیت کے لیے مشہور رہی ہیں، جو فلم "جب وی میٹ” میں تھا، اور ان کے مداح سمجھتے ہیں کہ یہ کردار ان کی حقیقی شخصیت سے بہت ملتا جلتا ہے۔”میں اپنی فیورٹ ہوں” کے مشہور ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے، کرینہ نے کہا کہ ہر عورت کو اس منتر کو اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے اور یقیناً زندگی میں خود اعتمادی سے بڑھ کر کوئی جادو نہیں ہوتا۔ خواہ آپ کیسا بھی محسوس کریں، ہر دن خود کو یقین دلانا ہی وہ واحد طریقہ ہے جس سے زندگی گزارنی چاہیے۔

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں موٹی تھی تو کھانے کے ساتھ میرا تعلق حیرت انگیز تھا، ایسا نہیں ہوا کہ میں نے کبھی بھوکا رہنے کی کوشش کی، میں اپنی جلد اور اپنے وزن کے ساتھ بہت آرام دہ ہوں،میں ٹین ایج لائف میں بھی ہمیشہ چپس کا پیکٹ کھا کر بہت خوش ہوتی تھی کیونکہ میں یہ نہیں جاننا چاہتی تھی کہ یہ میرے لیے اچھا ہے یا برا، میں صرف اس حقیقت کو پسند کرتی تھی کہ یہ مجھے خوش کرتا ہے جو کہ میرے لیے سب سے اہم چیز ہے.

وال کِلمر کی موت پر سابق گرل فرینڈ کا جذباتی خراج تحسین

بیوی،سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

Shares: