کیپٹن محمد سرور شہید کا 75 واں یوم شہادت، پاک فوج کا زبردست خراج عقیدت

0
49
Captin Sarwar

پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے بہادر سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948 میں جام شہادت نوش کیا تھا

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کیپٹن محمد سرور شہید، نشان حیدر کے 75 ویں یوم شہادت کے موقع پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ کیپٹن سرور شہید کی بے مثال جرأت و بہادری اور ثابت قدمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پاکستان کے سب سے پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور نے 1948 کی جنگ میں ناقابل تسخیر جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تل پترا (آزاد کشمیر) پہاڑی پر جام شہادت نوش کیا .

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی ان گنت قربانیوں کا مظہر ہے۔ جبکہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق اور پوری قوم کا فخر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم آج ملک کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے یومِ شہادت پر انہیں انکی جرات و بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے. قوم کے اس بہادر سپوت نے دشمن کے کشمیر پر جارحانہ قبضے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا. ان کی جرآت و بہادری نے ایک ایسی مثال قائم کی جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے افواجِ پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی. پاکستان کی غیور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی.

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کیپٹن محمد سرور شہید ( نشان حیدر ) کی 75 ویں برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ
کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948میں کشمیر کی اوڑی سیکٹر میں دفاع وطن کی خاطر جام شہادت نوش فرمایا،کیپٹن محمد سرور شہید کو بہادری اور شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کرنے پر نشان حیدر سے نوازہ گیا،پوری قوم کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو ان کی برسی پر خراج عقید ت اور ان کی بہادری و جرات پر سلام پیش کرتی ہے۔قوم کو اپنے بہادر اور جری سپوتوں پر فخر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
علاوہ ازیں خیال رہے کہ مادر وطن کی خاطر بیرونی دشمنوں کے خلاف جنگ لڑنے والے کیپٹن سرور شہید آج دہشت گردوں اور اندرونی چیلنجز سے نبردآزما پاک فوج کے جری سپوتوں کے لئے بہادری کی روشن مثال ہیں۔ کیپٹن راجہ محمد سرور راولپنڈی کے گاؤں سنگھوری میں 10 نومبر 1910 میں پیدا ہوئے۔ 1929 میں فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی اور 1944میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے برطانیہ کی جانب سے دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا۔ شاندار فوجی خدمات کے پیش نظر 1946 میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ قیام پاکستان کے بعد سرور شہید نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرلی۔ 1948 میں وہ پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔

کیپٹن سرور شہید نشان حیدر لائبریری کی خطیر رقم بیورو کریسی نے ہڑپ کر لی

Leave a reply