فوج مخالف قوتوں اوربھارت کا بیانیہ ایک،غداروں کولگام نہ دی توپھرمیرجعفراورمیرصادق پیدا ہوتے رہیں گے:جنرل غلام مصطفیٰ

لاہور:فوج مالف پاکستانیوں اوربھارت کا بیانیہ ایک ہے،ان غداروں کولگام نہ دی توپھرمیرجعفر اور میرصادق پیدا ہوتے رہیں گے:جنرل غلام مصطفیٰ نے کھری کھری سنادیں ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے شرارتوں کوبھابپتے ہوئے معروف صحافی مبشرلقمان نے اس سلسلے میں کسی متفقہ حکمت عملی پرپہنچنے کےلیے پاکستان کے دفاعی امورکے ماہرین سے آرااورتجاویزلے کرحکام تک پہنچا دیں ہیں‌

 

 

ذرائع کے مطابق سنیر صحافی سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے اعلیٰ ریٹائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ نے کہا کہ پاکستان دفاعی پوزیشن برقراررکھے گا توپھربھارت حارحیت کرتا رہے گا،پاکستان کوسخت جواب دینا چاہیے

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وارکا مسلسل ہونا ایک بہت بڑی سازش ہے ، بھارت سرحدوں پرجارحیت کرکے ملک کےاندراپنے ایجنٹوں کوقوت بخش رہا اورپاک فوج کے خلاف بیانیئے کو تقویت دے رہا ہے

جنرل غلام مصطفیٰ‌نے کہا کہ یہ وقت ہے ان غداروں کا قلع قمع کرنے کاان کولگام اگرآج نہ دی توپھران کی نسل سے میرجعفراورمیرصادق پیدا ہوتے رہیں گے

پاکستان کواب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس اندازسے بھارت کوجواب دیتا ہے ، مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں جنرل غلام مصطفیٰ نے کہاکہ اس معاملے پربھارت کو ساتھ وہ قوتیں بھی شامل ہیں جو پاکستان کوکمزوردیکھنا چاہتے ہیں‌

انہوں نے کہا کہ جنگ پاکستان کا مقدرہے اوراب اس کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے کہ کون سا میدان ہم نے انتخاب کرنا ہے

Comments are closed.