غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کے نتیجے میں 78 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ شہداء میں کئی ایسے افراد بھی شامل ہیں جو امداد حاصل کرنے کے لیے مراکز پر موجود تھے۔

فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ سٹی کے مغربی علاقے الشاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔شمال مشرقی غزہ کے الزرقا اور القدس کے نواحی علاقے الطفا میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کئی شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ جنوب مشرقی علاقے المختون محلے میں متعدد گھروں کو بمباری سے تباہ کر دیا گیا۔

سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی غزہ کے ایک امدادی مرکز کے قریب ہونے والے حملے میں کم از کم پانچ شہری شہید ہوئے، جبکہ خان یونس میں بے گھر افراد کے کیمپ پر فضائی حملے میں نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔وسطی غزہ کے بریج پناہ گزین کیمپ میں قائم ایک تجارتی مرکز پر اسرائیلی حملے میں بھی چار افراد شہید ہوئے۔ شمالی غزہ اور غزہ سٹی پر بمباری میں مزید شدت دیکھی جا رہی ہے۔

غربت ، ایک کے بعد دوسرا دوست بھی زہر کھا کر جاں بحق

کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 16 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

2 لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آر کی تاجروں کو یقین دہانی

وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات، معیشت اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

Shares: