اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

اس موقع پر قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جلد قطر کا دورہ کرکے ہم منصب سے ملاقات کروں گا انسداد منشیات کے حوالے سے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہوگی اس کانفرنس میں قطر کے انسداد منشیات ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی ہے، انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

جبکہ قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی، قطری سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

Shares: