7ویں خانہ اور مردم شماری، ملک میں پہلی بار خود شماری کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت ملک میں پہلی بار خود شماری کی سہولت فراہم کردی گئی ہے شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے خاندان کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ساتویں خانہ اور مردم شماری میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل سطح کی سینس کمیٹیوں کو فعال کردیا گیا ۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تربیت یافتہ سپر وائزر،شمار کندگان سمیت چھ ہزار کے قریب عملہ خانہ و مردم شماری میں حصہ لے گا جس کیلئے 9339 بلاکس تجویز کئے گئے ہیں۔یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل سینسس کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس میں خانہ و مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،چاروں ڈپٹی کمشنرز جمیل احمد جمیل،آغا ظہیر عباس شیرازی،خالد تنویر،ڈاکٹر منصور احمد،ڈی پی او محمد راشد سمیت دیگر ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران شریک تھے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ خانہ مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے جسے کامیاب کرانے کیلئے شہری شمار کندگان کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ خانہ مردم شماری میں لوگوں کی ضروریات زندگی کا بھی اندراج کیا جائیگا اور اسی کے اعداد و شمار کے مطابق مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے گی، این ایف سی ایوارڈ اور وسائل تقسیم ہوں گے۔تمام شمارکنددگان کو جدید ٹیبلٹ فراہم کئے جائیں گے۔ آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کیلئے فول پروف سیکورٹی اور دیگر معاونت فراہم کی جائے گی۔ ڈویژنل کوآرڈینیٹر محکمہ شماریات محمد اقبال علوی نے اجلاس میں ٹریفک پلان اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل کمشنر ریونیو فخر الاسلام ڈوگر،اے سی آر محمد عامر جلبانی،اے ڈی سی رضوان نذیر،پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،احمد نوید سمیت ڈویژنل اور ضلعی افسران موجود تھے۔راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Comments are closed.