کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پسنی سے 1700 کلو گرام سے زائد مقدار برآمد کر لی گئی جس کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : کوسٹ گارڈز نے پسنی کے علاقے کولانچ میں پہاڑوں میں چھپائی گئی چرس کی بھاری کھیپ قبضے میں لی، برآمد کی گئی چرس کی مالیت 29 اعشاریہ 28 ملین ڈالر بتائی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 8 ارب 21 کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہے منشیات پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی-
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف ایف سی بلوچستان (نارتھ)، و دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے کئی ہزار کلو منشیات برآمد کرکے منشیات فروشوں کے کمپاؤنڈ مسمار کر دیئے تھے۔