سندھ کے سابق صوبائی وزیر،پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایک اورافسوسناک واقعہ ہواہے،نیوکراچی میں شیخ معاذ اپنی کارنرمیٹنگ میں تھے،منتظمین نے ان کو کہا یہاں حالات ٹھیک نہیں لگ رہے ، ان کے جانے کے بعد وہاں حملہ ہوتا ہے
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایک واقعہ ہواجس میں فرازنامی شخص جانبحق ہوا،ہم نے مطالبہ کیاتھا کہ عدالتی تحقیقات کروائی جائے،دونوں واقعات میں پولیس کاکردارمشکوک ہے،پولیس کی موجودگی میں یہ سب ہورہاہے، ہمارے امیدوارنے اورمسرور احسن نے پولیس کوبروقت آگاہ کیا پرپولیس نے نوٹس نہیں لیا، کل کے واقعے سے پہلے بھی آگاہی دی گئی،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو شہر میں سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے ، سیکیورٹی کے لیے فوج کو جلد از جلد لگایا جائے ، خدشہ ہے 8 فروری کو شہر میں فسادات زیادہ نہ بڑھ جائیں ، پیپلزپارٹی خود کو جیتا ہوا دیکھ رہی ہے وہ کیوں حالات خراب کرے گی۔پولیس بروقت کارروائی کرلیتی تو کسی کی جان نہ جاتی،نہ گاڑیاں جلتی، اگر الیکشن کمیشن قانون نافذ کرنے والے اس پر ایکشن نہیں لیں گے، تو واقعات ہوتے رہیں گے،ملیر میں بھی واقعات ہورہے ہیں ، چند روز بعد الیکشن ہے اگر یہ واقعات کنٹرول میں نہیں آتے تو یہ واقعات زیادہ نہ بڑھ جائے ، کراچی میں امن و امان کے لیے رینجرز ، پولیس اور فوج نے بھی قربانیاں دی ہے، امن شہر کے مفاد میں ہے ،جس انداز میں کھلم کھلا حملے ہورہے ہیں،شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی سازش ہورہی ہے، تمام سے مطالبہ ہے اس پر سختی سے ایکشن لیں،آپ عدالتی تحقیقات کرائیں اگر سعید غنی ملوث ہے تو اس بھی پکڑیں، ہم پورے شہر میں تشدد کی آگ میں دھکیل دیں یہ کسی صورت نہیں ہوسکتی ہے،ہماری آج وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ہم نے ان سے کہا ہے امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں،امن و امان کسی کو اپنے ہاتھ میں لینے کے اجازت نہیں ہوگی،اگر کارؤائی نہیں ہوگی تو صورتحال بگڑے گی، ہم نے اپنے کارکنان سے کہا ہے صبر میں رہیں،
آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ،یقین ہے آزاد امیدوار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے،ناصر شاہ
رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،پیپلزپارٹی سندھ بھر سے کلین سویپ کرے گی ،پیپلزپارٹی نے محنت سے وسطی پنجاب کی صورتحال بدل گئی ہے،بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی سیٹوں پر پیپلزپارٹی پہلے نمبر پر ہو گی،جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی کو نمایاں سیٹیں ملیں گی،خیبرپختونخوا سے پیپلزپارٹی کی محنت رنگ لائے گی،آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں،یقین ہے آزاد امیدوار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے،سندھ میں مقابلے کی فضا نہیں، پیپلزپارٹی جیتے گی،پیپلزپارٹی اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی،سندھ میں شعبہ صحت دیگر صوبوں کیلئے مثال ہے،پیپلزپارٹی سندھ طرز پر ملک بھر میں اسپتال بنائے گی،سیلاب سے سندھ سمیت ملک بھر میں تباہی و بربادی ہوئی،پیپلزپارٹی نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا،سندھ حکومت گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے،پیپلزپارٹی عام آدمی کا معیار زندگی بدلنے کی کوشش کرتی ہے،بانی پی ٹی آئی پر کیسز مکافات عمل ہیں،پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف سے پیار کا رشتہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کارکنان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی،پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے،پیپلزپارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی،
واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین جھگڑے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکن کے 14 سالہ بیٹے کی موت ہو گئی ہے،واقعہ نیوکراچی سیکٹر جے گیارہ میں پیش آیا، جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن عبدالغفور کے چودہ سالہ بیٹے کو سر پر گولی لگنے سے موت ہوئی جبکہ تین شہری زخمی ہوئے ہیں، پولیس نےو اقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،
ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی
این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط
ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال
الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت
خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں امن قائم کیا
ہمارے بغیر حکومت نہیں بنے گی بنی تو نہیں چلے گی،حافظ نعیم