8 فروی کو انقلاب اور بانی پی ٹی آئی کا سونامی آگیا،علیمہ خان

میری کامیابی میں میرا ایک بھی ذاتی ووٹ نہیں,زرتاج گل
0
89
pti

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے آئی پی پی میں گئے تو عوام خود ان سے جواب لیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی کی 180نشستوں پر کامیابی کا فارم 45کاریکارڈ موجود ہے، امیدوارفارم 45 کی حفاظت کریں، اب ثبوت چھیننے کیلئے چھاپے مارے جائیں گے، 8 فروی کو انقلاب اور بانی پی ٹی آئی کا سونامی آگیا، اب عوام کو روکا نہیں جاسکتا،وکٹری اسپیچ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے آئی پی پی میں گئے تو عوام خود ان سے جواب لیں گے۔

دوسری جانب ی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے قومی اسمبلی کا انتخاب جیت کر عمران خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے ووٹ سے جیت گئی ہوں، ڈیرہ غازی خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران زرتارج گل کا کہنا تھا کہ میری کامیابی میں میرا ایک بھی ذاتی ووٹ نہیں، لوٹا نہیں بننا چاہتی نہ ایسا کر کے ذلیل ہونا چاہتی ہوں، فارم 45 کے ذریعے ہمارے امیداواران متعلقہ فورمز پر اپیل کریں گے، میں نے اپنے ووٹوں پر پہرا دیا، اپنی 65 ہزار کی لیڈ کو تبدیل نہیں ہونے دیا۔

نوازشریف کی دعوت پر ایم کیوایم پاکستان کا وفد لاہور پہنچ گیا

اس وقت ملک کو مضبوط حکومت کی ضرورت ہے،حسن روؤف

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

Leave a reply