آٹھ ججز سے نہیں سپریم کورٹ سے وضاحت مانگی تھی،ذرائع الیکشن کمیشن

ecp

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے آٹھ اکثریتی ججز کی وضاحت پر ردعمل سامنے آیا ہے

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی آج کی وضاحت غیر قانونی ہے اور الیکشن کمیشن اسکا بالکل بھی پابند نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جو صرف آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے وضاحت مانگی تھی سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی یا 13 رکنی بنچ سے کوئی وضاحت نہیں مانگی تھی ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کی فیصلہ کی وضاحت کی دوسری درخواست پر وضاحت جاری کردی ہے،اکثریتی آٹھ ججز کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر موثر نہیں ہو سکتا،الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوسکتا،اکثریتی ججز نےاپنی وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دے دیا،

مخصوص نشستیں،سپیکر کے خط کے بعد الیکشن کمیشن نے کی رائے طلب

مخصوص نشستوں کا فیصلہ،سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی

الیکشن کمیشن جلد از جلد مخصوص نشستوں کا اعلان کرے،بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اکثریتی ججز کی وضاحت، چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ،جواب مانگ لیا

آئینی ترامیم، اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت و اپوزیشن کو مصالحت کی پیشکش

سپریم کورٹ فیصلے پر عمل کیا جائے،اسپیکر کے پی اسمبلی کا خط

قومی اسمبلی،تحریک انصاف کا ایک بھی رکن نہیں،پارٹی پوزیشن جاری

Comments are closed.