بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ نے بتایا کہ حادثے کے وقت مال گاڑی رکی ہوئی تھی، جس سے پیچھے سے آنے والی مسافر ٹرین ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں بری طرح تباہ ہو گئیں۔ٹیلی ویژن فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مسافر ٹرین کی پہلی بوگی مڑی تڑی حالت میں مال گاڑی کی آخری بوگی کے اوپر چڑھی ہوئی تھی، جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مسافروں کو نکالنے میں مصروف تھیں اور ٹریک کے کنارے لوگ تماشائی بنے کھڑے تھے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا ریلوے نیٹ ورک دنیا کا چوتھا بڑا نظام ہے، جو اس وقت 30 ارب ڈالر کی لاگت سے جدید ٹرینوں اور اسٹیشنوں کے منصوبوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے.

سندھ ہائی کورٹ کا کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی روکنے کا حکم

ایف بی آر کی انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترمیم کی تجویز، الیکٹرانک فائلنگ لازمی قرار

اسحاق ڈار کا 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادیوں سے مشاورت کا اعلان

Shares: