مزید دیکھیں

مقبول

ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ...

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے بھارتی اشتعال انگیزی پر رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل...

سینیٹ اجلاس، پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

سینیٹ اجلاس، پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کے خلاف...

آٹھ محرم کے جلوس، سیکورٹی سخت، بڑی تعداد میں عزاداران شریک

ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت گردو نواح میں جلوس ہائے عزا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہو گیا ہے

عزاداران مظلوم کربلا امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں 8 محرم الحرام امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس سے منسوب ہے 8 محرم الحرام کی مناسبت سے آج اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ میں روایتی علم کے جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ علی المرتضیٰ سے جلوس علم برآمد ہوا جلوس عزا میں بڑی تعداد میں عزاداران شریک ہوئے، علما و ذاکرین نے خطاب کیا، راولپنڈی میں روایتی قدیمی جلوس عزا 72 تابوت و علم برآمد ہوا ،راولپنڈی میں 72 تابوت جلوس عزا کمال آباد کینٹ سے کلمہ چوک کینٹ تک آیا عزاداران نے اپنے اپنے انداز میں امام عالی مقام حضرتِ امام حسین اور علمدار کربلا حضرت عباس کو نذرانہ عقیدت پیش کیا

محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے عامر میرکا دورہ قصور
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قصور کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلی پولیس حکام نے صوبائی وزیر کو محرم الحرام کے سلسلے میں کئے جانیوالے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو مجالس و جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی، لائٹنگ اور صفائی کے انتظامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے سسٹم کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ سادات منزل میں انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر منتظمین مجالس اور امن کمیٹی کے ممبران نے صوبائی وزیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ عامر میر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں مشکوک افراد، ریڑھی بانوں، اور گداگراوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوں میں عملے کو الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نقوی حکومت محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور مجالس و جلوسوں کی نگرانی کیلئے تحصیل لیول پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ انشاء اللہ محرم میں اتفاق اور اتحاد سے امن کی فضا برقرار رکھی جائیگی۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی اور پولیس افسران کے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا

شہر قائد کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس نشترپارک سے دوپہر 1 بجے برآمد ہوا، نشترپارک سے جلوس محفل شاہ خراساں پر آئیگا،محفل شاہ خراساں سے ایم اے جناح روڈ ،منسفیلڈ اسٹریٹ اور پھر پریڈی اسٹریٹ پہنچے گا،پریڈی اسٹریٹ سے جلوس دوبارہ ایم اے جناح روڈ وہاں سے بابائے اردو روڈ اور پھر نشتر روڈ پہنچے گا ،جلوس نشتر روڈ سے بارہ امام ،پرانا نیپئر روڈ دوبارہ ایم اے جناح روڈ پہنچے گی،جلوس بولٹن مارکیٹ سے بمبئی بازار وہاں سے نواب محبت خانجی روڈ وہاں سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔جلوس کی گزرگاہ جزوی طور پر بند ، عام ٹریفک کے لئے مکمل بند کردی جائیگی جلوس کے برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ روٹ کی سرچنگ کریگا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائےگی جلوس کے راستے پر جگہ جگہ پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہونگے روٹ کے اطراف کی بلند عمارتوں پر بھی رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہونگے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں دربار حسین سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو گیا شبیہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرانی انارکلی پام اسٹریٹ اختتام پذیر ہو گا

نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے 9 اور 10 محرم الحرام کے لیے نگران وزراء کو مختلف ڈویژن کی نگرانی کا حکم دے دیا نگران صوبائی وزیر عامر میر قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ اضلاع کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم لاہور ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد سرگودھا ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر بلال افضل فیصل آباد ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر منصور قادر گوجرانوالہ ڈویژن کو دیکھیں گے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan