ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں مزید 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے، جس کے بعد بارشوں سے اموات کی مجموعی تعداد 279 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ اموات میں سے 6 افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک شہری جاں بحق ہوا۔ زخمی ہونے والے تمام 21 افراد کا تعلق بھی پنجاب سے ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں بارشوں کے باعث اب تک 151 افراد جاں بحق اور 536 زخمی ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 64 اموات اور 80 زخمی، سندھ میں 25 جاں بحق اور 40 زخمی، بلوچستان میں 20 اموات اور 4 زخمی، گلگت بلتستان میں 9 اموات اور 4 زخمی، آزاد کشمیر میں 2 اموات اور 10 زخمی، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید برآں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں سے 362 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 7 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر 1,553 مکانات متاثر اور 374 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔
بھارتی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی،مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا
ایران اور افغانستان کا غزہ پر فوری او آئی سی اجلاس بلانے پر زور
ایف آئی اے کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 افراد گرفتار