ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث حادثات پیش آئے، حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ گجرات میں 4 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے مقام پر موسلادھار بارش کے بعد ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ گاڑی میں 10 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔دوسری جانب گجرات کے علاقے خشت بھٹہ کھاریاں میں بارش کے جمع پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 9 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال لیں۔ بتایا گیا ہے کہ مٹی اٹھانے کے بعد کھیت میں بارش کا پانی جمع تھا، جہاں بچے نہاتے ہوئے گہرے حصے میں چلے گئے۔
چک بیلی خان روڈ پر ڈھوک بدھال کے مقام پر بھی ایک بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔راولپنڈی میں بھی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں
ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت