سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض )پولیس تحفظ مرکز کے ثمرات 10 روز سے لاپتہ 8 سالہ گونگے بہرے علی حسن کے والدین کو چنیوٹ سے تلاش کر کے ملوادیا . تھانہ مرادپور پولیس کو کپوروالی کے علاقہ سے 8 سالہ لاوارث گونگا بہرا بچہ بھٹکتا ہوا ملا، پولیس نے فوری طور پر بچے کو پولیس تحفظ مرکز میں منتقل کیا، جہاں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کے والدین کی تلاش شروع کردی.
پولیس تخفظ مرکز میں اشاروں کی زبان سمجھنے والے ماہرین سے مدد لی گئی جنہوں نے اشاروں کی زبان سے گونگے بہرے لڑکے سے بات کی تو پتہ چلا کہ وہ چنیوٹ شہر کا رہائشی ہے جو غلط بس پر سوار ہو کر کھو گیا تھا اور 10 روز سے ادھر ادھر بھٹک رہا ہے.
پولیس نے چنیوٹ سے 8 سالہ علی حسن کے والد سیف اللہ کو ٹریس کرکے بچے کو اس کے حوالے کردیا.
سیف اللہ نے 10 روز کے بعد اپنے جگر کا ٹکرا واپس ملنے پر نمناک آنکھوں کے ساتھ پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں.

Shares: