بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے، جلسہ منسوخ نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر علی

0
47
الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے،

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے رہا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر اور باہر موجودہ حالات کے باوجود تحریک انصاف اپنے اصولی موقف پر قائم رہے گی۔بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ 8 ستمبر کو ہونے والا جلسہ ہر حال میں ہوگا اور کسی صورت منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر جلسہ منسوخ ہوگیا تو کون بتائے گا؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے دوٹوک جواب دیا کہ جلسہ منسوخ نہیں ہوگا اور اس سلسلے میں کوئی بھی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں، جس میں صحافی نے مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بارے میں پوچھا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس ملاقات کو تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو ایک معتبر لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سب کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ مختلف معاملات میں بات چیت کرتے ہیں۔ گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ "ایسے راستے جدا نہیں ہوتے، مولانا ایک لیڈر ہے اور ان کے سب کے ساتھ تعلقات ہیں۔
پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے ممبران پارلیمنٹ (ایم این ایز) کو خود یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کونسا بل پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قانون سازی آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہیے اور حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ان کے خلاف چلائی جانے والی مہمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے پروپیگنڈے کا خاتمہ ہونا چاہیے اور پارٹی کو ایک متحدہ اور مضبوط موقف کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

Leave a reply