ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں
سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، آئے روزکئی شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے، اس ضمن میں سی ٹی ڈی ترجمان نے تازہ ترین کاروائیوں کے بارے میں میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہروں میں آپریشن کے دوران لاہور اور سرگودھا سے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گروں کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد ، ڈیٹو نیٹر اور بم تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی ترجمان نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات سے مزید آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے گئے، ان آپریشن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے تحقیقات جاری ہیں