لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشتگردوں کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر ریجنز سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے 1835 گرام بارودی مواد،26 فٹ سیفٹی وائیر،،8 ممنوعہ کتابیں، 25 غیر قانونی جھنڈے 43ممنوعہ پمفلٹ،2 پستول سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد نور جہد کو لاہور،طلحہ کو سرگودھا،انس خان کو گوجرانوالہ ،منظور سرفراز کو ڈی جی خان اور احسان اللہ کو روالپنڈی جبکہ صدیق شہزاد، طاہر سلیم اور اصغر ناصر کو ملتان سے حراست میں لیا۔ترجمان کے مطابق 8 دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 387 کومبینگ آپریشنز کے دوران 145 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر 76 مقدمات درج کئے گئے،گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے آج ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کامیر علی، شمالی وزیرستان ضلع اورباڑہ، خیبرکا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں (D.I.Khan) میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں خوشاب کے رہائشی 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور اٹک کے رہائشی 26 سالہ سپاہی محمد اسرار بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرانے کیلئے پاک فوج کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Shares: