قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) سے کوٹ رادھاکشن: 8 سالہ بچہ محمد وقار عرف احمد مسعود ” تاوان کیلئے اغواہ کئے جانے کے بعد قتل،پولیس نے 4 دن میں ملزم گرفتار کر کے نعش برآمد کرلی،اغوا کا مقدمہ قتل میں تبدیل

کوٹ رادھا کشن سے گذشتہ جمعرات کوٹ رادھاکشن نیاز ٹاﺅن کے رہائشی چوہدری جاویر اختر بھلر کا 8،9 سالہ بچہ محمد وقار عرف احمد مسعود جو کہ دوسری جماعت کا طالب علم تھا گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا اور غائب ہو گیا ،جس کی اطلاع گھر والوں نے پولیس کو دی جس پر تھانہ کوٹ رادھاکشن نے ایف آئی آر درج کرلی ۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن ایس ایچ او محمد امجد ڈوگر نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ڈی پی او قصور محمد طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر بچہ کی تلاش شروع کر دی۔شہر میں موجود مختلف روٹس پر نصب سی سی ٹی کیمروں کی تصاویر حاصل کرنے پر بچہ ایک بغیر نمبری موٹرسائیکل پر مطمئن انداز میں ماسک پوش موٹرسائیکل سوار کے پیچھے بیٹھا ہواتھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم کی تلاش کی گئی اور نشان دہی پر ملزم 28 سالہ فروٹ فروش اللہ دتہ کو مشکوک جاننے پر مزید تحقیق کی گئی اور گرفتارکر لیا گیا ۔ملزم کی نشان دہی پر مقتول بچے کی نعش کو چھانگا مانگا روڈ ہریکے والا سٹاپ سے آج دور ویرانے سے لاش برآمد کر لی گئی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا میت پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہرآنکھ اشکبار مقتول محمد وقار کی میت کوقریبی قبرستان دفن کردیا گیا تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے ملزم اللہ دتہ عرف ببلو کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ وقار احمد کے والد جاوید اختر بھلر ، اور اہل علاقے نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سےانصاف کی اپیل کی ہے۔

Shares: