80 سالہ بزرگ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا

قصور
چونیاں میں تھانہ کنگن پور پولیس نے مظلوم کی آواز بن کر 80 سالہ مغوی بزرگ ملزمان کے چنگل سے بازیاب کروا لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 80 سالہ مغوی بزرگ کو بازیاب کروا لیا ہے کنگن پور کے رہائشی آصف نے تھانہ کنگن پور پولیس کو بتایا کہ اسکے والد مختار کو بھٹہ خشت مالکان نے کام نہ کرنے پر اغوا کر لیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کنگن پور پولیس نے بھٹہ مالکان آصف وغیرہ 4 افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کی اور 80 سالہ بابا مختار کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی
اور اسی پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بابا مختار احمد کو دو روز کے انتہائی قلیل وقت میں بازیاب کروا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے
فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں
جبکہ والد کی باحفاظت بازیابی پر مدعی مقدمہ آصف نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی
نیز ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی

Comments are closed.