عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں مون سون اور سیلاب سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 819 افراد جاں بحق اور 1 ہزار 111 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 546 مرد اور 295 خواتین شامل ہیں۔مرنے والوں میں 493 مرد، 123 خواتین اور 203 بچے شامل ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 8 ہزار 658 گھر متاثر ہوئے، جن میں سے 2 ہزار 70 گھر مکمل تباہ جبکہ 6 ہزار 588 کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق آفات سے 104 ہیلتھ مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔
افغانستان زلزلہ،زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
برطانیہ نے قاہرہ میں سفارتخانہ عارضی طور پر بند کردیا
ٹک ٹاک نے وائس نوٹس اور میڈیا شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا
عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی