معروف ہالی ووڈ اداکار ال پچینو نے تصدیق کی ہے 82 سال کی عمر میں وہ دوبارہ باپ بننے والے ہیں، اور ان کی 29 سالہ ساتھی نور الفلاح امید سے ہیں۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’گاڈ فادر کے ہیرو ال پچینو نے منگل کو یہ اعلان کر کے اپنے مداحوں کو شدید طور پر حیران کر دیا ہے کہ نور الفلاح ان کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔
سلمان خان نے نئی گاڑی کیوں خریدی ؟
82 سالہ ال پچینو کا اپنی ساتھی نور الفلاح کے ساتھ محبت کا رشتہ 2020 میں کورونا وبا کے دوران شروع ہوا تھا، لیکن میڈیا میں یہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وہ اپریل 2022 میں ایک ریسٹورنٹ میں رومانوی ڈنر پر اکٹھے دیکھے گئے تھے معمر اداکار نے بتایا کہ نور کا حمل آٹھویں ماہ میں ہے، اداکار کی ٹیم کے ایک نمائندے نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کسی بھی وقت متوقع ہے۔
بجرنگی بھائی جان 2 میں ہیروئین کون ہو گی ؟
اداکارکے پچھلے رشتوں سے تین بچےہیں- 22 سالہ دو جڑواں بچے امریکی اسٹار بیورلی ڈی اینجیلو سے اور امریکی ایکٹنگ کوچ جین ٹیرنٹ سے بڑی بیٹی جولی میری، جس کی عمر 33 سال ہے یہ اداکار کا چوتھا بچہ ہے۔
اداکار کی ساتھی نورالفلاح کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر ہیں اوران کی والدہ امریکی ہیں انہوں نے جنوبی کیلیفورنیایونیورسٹی سے سنیمیٹک آرٹس میں ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے 1991 میں کیلیفورنیا یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
رانی مکھر جی سوشل میڈیا استعمال کیوں نہیں کرتیں ؟
2014 میں انہوں نے اپنی پہلی دستاویزی فلم ”دی ہوم لیس“ ریلیز کی، جو سڑکوں پر بے گھر افراد کی زندگیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے 2016 میں ”پروسا نوسترا“ نامی ایک مختصر فلم بھی تیار کی، جو ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو اپنے بھائیوں کے کیلیفورنیا میں کالج واپسی کے خواب دیکھتا ہے۔