خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث 2 روز کے دوران 83 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سیلاب سے 552 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جن میں دیر، مہمند، چترال، شانگلہ اور مانسہرہ کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا، جبکہ بونیر میں 1 اسکول مکمل تباہ اور 17 کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیلابی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی شدید سیلابی صورتحال کے باعث کل (منگل) تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکول کل بند رہیں گے۔
یوٹیوب نے بچوں کی حفاظت کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی
غزہ جنگ بندی: حماس نے تجویز منظور کرلی