میرپور خاص باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )قدیم سرکاری درسگاہ لیاقت پرائمری سکول کے 85 سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب
تفصیل کے مطابق قدیم سرکاری درسگاہ لیاقت پرائمری اسکول کے 85 سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب منعقد کی گئی ،میرپورخاص میں پاکستان کی قدیم ترین عظیم سرکاری درسگاہ گورنمنٹ لیاقت پرائمری اسکول کے 85 سال مکمل ہونے پر درسگاہ میں یادگار رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ہزاروں طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی قدیم مادر علمی سرکاری درسگاہ گورنمنٹ لیاقت پرائمری اسکول کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری عزیز شورو منتخب چیئرمین حاجی محمد علی۔ حسنین راجپوت سمیت دیگر معزز شخصیات اور والدین نے شرکت کی۔
منعقدہ تقریب میں طلبہ نے علم کے فروغ میں مزکورہ درسگاہ کی اہمیت اور اساتذہ کی کاوشوں کو ٹیبلوز کے زریعے اجاگر کیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ قدیم درسگاہوں کا ملکی ترقی اور قوم کو شعور سے آشنا کرنے میں اول کردار ہے۔ان درسگاہوں سے تعلیم حاصل کرنے والے آج ملک کی ترقی میں کہیں نہ کہیں اپنا کردار ادا کررہے ہیں تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے اساتذہ کو تعریفی شیلڈ و اسناد دیں جبکہ سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد و انعامات دیئے گئے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved