وفاقی بجٹ 2025-26 میں 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اس کا مقصد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت قائم کرنا ہے۔بجٹ میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، جائیداد کی منتقلی پر پابندی عائد ہوگی، اور سنگین جرائم کی صورت میں کاروباری جگہ سیل کر کے سامان ضبط کیا جا سکے گا۔تاہم، متعلقہ افراد کو 30 دن کے اندر اپیل کا حق دیا جائے گا۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ٹیکس ریلیف کا اعلان

بجٹ میں دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کیے گئے

صحت کے 21 منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14.3 ارب روپے کی رقم مختص

سستی بجلی کے لیے 9 ہزار میگا واٹ بجلی گھروں کے معاہدے ختم

Shares: