8 گھنٹے بعد ٹرک میں پھنسے شخص کو زندہ نکال لیا گیا

0
43

8 گھنٹے بعد ٹرک میں پھنسے شخص کو زندہ نکال لیا گیا

پنجاب کے شہر چکوال میں سیمنٹ سے لدا ٹرک کھائی میں جا گرا ریسکیو کنٹرول روم نے رسیکیو وہیکل سمیت 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں ریسکیور آصف عمران نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور فرنٹ کیبن میں پھنس گیا جسے زندہ ریسکیو کرنے کے لیے ٹرک کی باڈی کاٹی گئی اور میڈیکل ٹیم نے آپریشن کے دوران پھنسے ہوئے شخص کا موقع پر ٹریٹمنٹ جاری رکھا اس طرح اللہ کی مہربانی سے تقریبا 8 گھنٹے کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد سوہاوا کے رہائشی 32 سالہ محمد حفیظ ولد محمد منیرکو زندہ ریسکیو کر لیا گیا تاہم ایک ٹانگ فریکچر ہوئی اور چند زخم آئے

ریسکیو 1122 ٹیم نے ڈرائیور اور دوسرے زخمی ساتھی فرحان ولد ظفر اقبال ساکن سوہاوا کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، سیمنٹ سے لدا ٹرک بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری سے گجر خان جا رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے اترائی پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے 15 سے 20 فٹ گہری کھائی میں جا گرا ڈرائیور کیبن میں موجود ڈرائیور ہیلپر نے زخمی حالت میں ریسکیو کنٹرول روم کو حادثہ کی اطلاع دی جس کے نتیجہ میں پہلی ایمرجنسی گاڑی 18 منٹ ریسپانس ٹائم میں موقع پر پہنچی اور 8 گھنٹے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوا،

ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال نے تمام ٹیم کو شاباش دی جس میں کنٹرول روم سٹاف، آصف عمرانLFR، عدنانDR، عامرLTV، زاہدDR، نبیلLTV، توقیرEMT شامل ہیں.

Leave a reply