8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار

0
27
lahore high court

8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی عدم بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس فاروق حیدر کے حکم پر سی سی پی او لاہور پیش پوئے ،جسٹس فاروق حیدر نے 8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا،جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او صاحب اس بندے کو ہر صورت بازیاب کروائیں، آپ سوچیں لاپتہ شہری کے والدین کس کرب سے گزر رہے ہیں،

سی سی پی او نے عدالت میں کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ پہلے آپ سن لیں، اس کیس کو آپ نے کسی اور افسر کے حوالے نہیں کرنا، 8ماہ گزر گئے ہیں لیکن پولیس کچھ نہیں کرسکی، سی سی پی او نے عدالت میں کہا کہ میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں، ایوب نامی لڑکے کے خلاف لڑکی اغوا کا مقدمہ درج ہے،ملزم ایوب گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا، ایوب کے غائب ہونے پر اس کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا گیا،

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

سی سی پی او لاہور نے عدالت میں مزید کہا ہے کہ ہماری اطلاع ہے لڑکی ان کے پاس ہے، جسٹس فاروق حیدر نے حکم دیا کہ لاپتہ شحض جہاں بھی ہے 28اکتوبر تک بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کریں، عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

Leave a reply