لاہور
کاہنہ میں 9 قیمتی بھینسیں مرنے پر 3 دن بعد بھی پرچہ درج نا ہو سکا
تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے نواحی وڑائچ گاؤں کے رہائشی دو سگے بھائیوں محمد ارشد ساجد اور محمد راشد ساجد پسران حاکم علی نے شام 9-10 کو حاجی لطیف ونڈا سٹور موضع کاچھا بازار سے ونڈا خریدا اور اگلی صبح اپنی بھینسوں کو ونڈا ڈالا جس کے کھاتے ہی 4 بھینسیں موقع پر ہی مر گئیں جبکہ 7 بھینسیں سخت بیمار ہو گئیں جن میں سے 5 بھینسیں اگلے روز مر گئیں جبکہ باقی دو بھینسیں ابھی بھی بیمار ہیں اس سارے واقعے کی خبر میڈیا پر دیکھ کر ویٹرنری ہیلتھ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور مرنے والی بھینسوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گھوڑا ہسپتال نزد سیکرٹیریٹ پہنچایا اور بیمار بھینسوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا
اس سارے واقعے کی ایف آئی آر محمد راشد ساجد ولد حاکم علی سکنہ وڑائچ نے تھانہ کاہنہ میں حاجی لطیف ونڈا سٹور مالک کے خلاف درج کروائی مگر کاہنہ تھانہ کے تفتیشی ایس آئی سیف اللہ نیازی نے ملزم حاجی لطیف کو پیسے لے کر چھوڑ دیا جس کی بابت کل 13_10 کو راشد ساجد دوبارہ تھانے گیا تو تفتیسی سیف اللہ نیازی نے کہا کہ تم نے خبر میڈیا پر لگوائی ہے تو اب تھانے کیوں آئے ہوں دفع ہو جاءو کوئی پرچہ نہیں ہو گا جو ہوتا ہے کرلو
محمد راشد ساجد نے بتایا کہ میرے بھائی ارشد کی 3 اور میری 6 قیمتی بھینسیں جبکہ میرے ہی گاؤں کے دیہاتی کالا جٹ کی 1 بھینس مر چکی ہے جبکہ الٹا پولیس ہمیں ہی ڈرا رہی ہے
لہذہ وزیر اعلی پنجاب ڈائریکٹر جنرل ویزیٹری ہیلتھ اور آئی جی پنجاب ہمیں انصاف مہیا کریں

9 بھینسوں کی ہلاکت
Shares: