بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں واقع سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں زائرین کے ہجوم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہزاروں زائرین ہندو مذہب کے تہوار "مند ایکادشی” کے موقع پر ایک ساتھ مندر میں داخل ہوئے۔نائب وزیراعلیٰ پون کلیان کے مطابق مندر کی گنجائش صرف 2 ہزار افراد کی تھی جبکہ تقریباً 25 ہزار زائرین موقع پر موجود تھے، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ مندر نجی انتظام میں تھا اور واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ضلعی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ریاستی گورنر ایس عبدالنذیر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2300 ڈالر (تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار بھارتی روپے) اور زخمیوں کو 570 ڈالر (تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے) بطور معاوضہ دیا جائے گا.

پنجاب بار کونسل انتخابات 2025: فیصل آباد سے غیر حتمی نتائج جاری

ایم ڈی کیٹ 2025: پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ کےنام

نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باضابطہ افتتاح

Shares: